سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی غزہ پر ایٹم بم گرانے کی اسرائیلی وزیر کی دھمکی کی شدید مذمت
بیان ثبوت ہے کہ صیہونی ریاست اور ایٹمی قوت انتہاءپسند جنونیوں کے ہاتھ میں ہے
بے گناہوں کے قاتلوں کا پوری دنیا پر خود کش حملہ کرنے کا منصوبہ ہے
آئی اے ای اے فی الفور صیہونی ریاست کی جوہری تنصیبات پر مانیٹر مقرر کرے
دنیا صیہونی ریاست کی انتہاءپسندی اورایٹمی پاگل پن پر ٹھوس ردعمل دے
یہ پاگل پن پوری دنیا کو بھسم کرنے کے مترادف ہے
نہتی، بے گناہ آبادی کے قتل عام پر خاموشی کے مزید بھیانک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں
ایٹم بم گرانے کا بیان مستقبل کی سوچ اور ارادوں کا پتہ دے رہا ہے
جنونیوں کو نہ روکا گیا تو دنیا جہنم بن جائے گی
عالمی برادری، سلامتی کونسل، اسلامی دنیا دھمکی کا سنجیدگی سے نوٹس لے
اسلامی ممالک سفارتی سطح پر مشترکہ مہم کا بھرپور آغاز کریں